ویمن یونی ورسٹی میںجشن آزادی کے حوالہ سے تمام انتظامات مکمل

اتوار 13 اگست 2017 16:30

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء)ویمن یونی ورسٹی میںجشن آزادی کے حوالہ سے تمام انتظامات مکمل ،(آج ) پیر کو جامعہ میں پرچم کشائی کے بعد مرکزی تقریب منعقد ہو گی ،وائس چانسلر خصوصی خطاب کریں گے ،میرٹوریس پروفیسر ڈاکٹر محمد حلیم خان کی ہدایت پر گزشتہ ایک ہفتہ سے مختلف شعبہ جات میں تقریبا ت کا انعقاد ہوا جس میں طالبات نے بھرپور حصہ لیا ،جب کہ جامعہ کی طالبات آج ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں بھی حصہ لیں گی ۔

(جاری ہے)

مرکزی تقریب میں تحریک آزادی پاکستان کے حوالے سے مقررین اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ،اس موقع پر بانیان پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔