دو ماہ کے دوران شامی شہر الرّقہ میں 900 سے زیادہ شہری جاں بحق

پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے سبب تقریبا 4.5 لاکھ شہری اپنے گھروں کو چھوڑ کر نقل مکانی پر مجبور ہوئے،شامی نیٹ ورک

اتوار 13 اگست 2017 16:30

الرقہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) شام میں مقامی کارکنان کے زیر انتظام ایک نیٹ ورک نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران بین الاقوامی اتحادی افواج کی بم باری کے نتیجے میں الرقہ شہر میں کم از کم 946 شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق نیٹ ورک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے سبب تقریبا 4.5 لاکھ شہری اپنے گھروں کو چھوڑ کر نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔نیٹ ورک کے مطابق کٴْرد جنگجوؤں کے زیرِ محاصرہ شہر الرقہ میں اس وقت کم از کم 30 ہزار شامی شہری محصور ہیں۔الرقہ کے اطراف میں داعش تنظیم کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں کے باعث شہریوں کا شہر سے کوچ کرنا بھی انتہائی دشوار ہے۔

متعلقہ عنوان :