قلات اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

اتوار 13 اگست 2017 16:50

کو ئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء)بلوچستان کے علاقے قلات اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق قلات میں زلزلے کی شدت 3.9 ریکاڈکی گئی اس زلزلے کا مرکز قلات سے 35 کلومیٹرمشرق کی جانب تھا ۔

(جاری ہے)

زلزلے کے جھٹکے قلات کے علاوہ سوراب،منگوچر ودیگرعلاقوں میں بھی محسوس کئے گئے ۔لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔