کلر کہار کو ترقی دینے کیلئے فارم ہائوسز منصوبے کا افتتاح

افتتاحی تقریب میں سینکڑوں لوگوں اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی

اتوار 13 اگست 2017 17:40

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء)چکوال کیکروڑوں سال پرانی تاریخ کے حامل سالٹ رینج کے تفریحی مقام کلر کہار کو ترقی دینے کیلئے فارم ہائوسز منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا۔افتتاحی تقریب میں سینکڑوں لوگوں اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔ سالٹ رینج کے دل کلر کہار کو پنجاب کا دوسرا بڑا تفریحی مرکز بنانے کیلئے اقدامات شروع ہوگئے۔

وزیراعظم سیکرٹریٹ سے ضلع چکوال کو پاکستان کا ماڈل سیاحتی ضلع قرار دیا جا چکا ہے جس پر ابتدائی پیش رفت بھی شروع ہے۔

(جاری ہے)

اب موٹر وے پر کلر کہارکے قریب ایک بڑا فارم ہائوسز منصوبہ شروع کیا گیا ہے جس پر دن رات کام شروع ہے ۔فارم ہائوسز کلر کہار پر ابتدائی طور پر پانچ ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے اس منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد کلر کہار جو کہ قدرتی جھیل، قدرتی باغوں اور سالٹ رینج جس کے اندر کئی خوبصورت چشمے موجود ہیں اس منصوبے سے لوگوں کا رجحان اس طرف بڑھے گا۔

پراجیکٹ منیجر طارق باجوہ نے بتایا کہ منصوبے پر دن رات کام شروع ہے اور اس ضمن میں عوام کی طرف سے زبردست پذیرائی حاصل ہورہی ہے اور انہیں یقین ہے کہ آئندہ دو تین سالوں میں اس علاقے میں بڑی تجارتی اور کمرشل سرگرمیاں پورے عروج پر ہونگی۔