محکمہ بہبود آبادی راولپنڈی کے زیر اہتمام خوشحال خاندان کا پیغام عام کرنے کیلئے جشن آزادی پاکستان ریلی

اتوار 13 اگست 2017 17:50

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) حکومت پنجاب کے محکمہ بہبود آبادی راولپنڈی کے زیر اہتمام عوامی سطح پر خوشحال خاندان کا پیغام عام کرنے کیلئے اتوار کو جشن آزادی پاکستان ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑ ی تعداد میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ریلی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر راولپنڈی شریں سخن نے کہاکہ آزادی کے بغیر زندگی بے معنی ہیں اور جنہوںنے اس مملکت خداد اد کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا وہ رہنما ہمارے لئے قابل قدر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جشن آزادی کے موقع پر نوجوانوں کو بہبود آبادی کے قومی پروگرام میں شریک کرنے اور انہیں مستقبل کے چیلنجز سے خبردار کرنے کے لئے تمام فلاحی مراکزکی سطح پر تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں جن میں منتخب عوامی و بلدیاتی نمائندوں ، تاجروں ، سماجی کارکنوں اور خواتین کو شریک کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر اظہار خیال کے دوران ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر بہبود آباد ی راولپنڈی بابر ظہیر نے کہاکہ جشن آزادی کے موقع پر محکمہ بہبود آبادی کے دفاتر کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے اور مختلف نوعیت کے مقابلے منعقد کرائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :