بلدیہ کورنگی کے تحت یوم آزادی کی مرکزی تقریب آج کورنگی زون آفس میں منعقد ہوگی

چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا وائس چیئر مین سید احمر علی بلدیاتی نمائندوں ،افسران اور علاقہ عمائدین کے ہمراہ پرچم کشائی کرینگے

اتوار 13 اگست 2017 18:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) بلدیہ کورنگی کے زیر اہتمام یوم آزادی کہ مرکزی تقریب (آج) 14اگست کو ڈی ایم سی کورنگی کے مرکزی آفس کورنگی زون میں منعقد ہوگی صبح 9بجے چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا اور وائس چیئر مین سید احمر علی ،یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین ،وارڈ کونسلرز اور علاقہ عمائدین کے ہمراہ پرچم کشائی کرینگے اس موقع پر چیئر مین اور وائس چیئر مین بلدیہ کورنگی کی جانب سے یوم آزادی پر علاقہ معززین و عمائدین سیاسی و مذہبی رہنمائوں کے اعزاز میں ضیافت بھی دیا جائیگی ۔

(جاری ہے)

چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا اور وائس چیئر مین سید احمر علی نے یوم آزادی پر اپنے اپیغام میں کہاکہ آئیں آج آزادی وطن کی 71ویں سالگر ہ پر ہم آج عہد کریں کہ وطن کی ترقی ،سلامتی اور حفاظت کے لئے ہم اپنی تر صلاحیتوں اور کاوشوں کو بروئے کار لائیں گیضلع کورنگی کے بلدیاتی اداروں کے سربراہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا کر مثالی معاشرے کا قیام یقینی بنا یا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :