وزارت مذہبی امور کا حج کے نام پر مبینہ فراڈ میں ملوثک کے خلاف شکایات کا نوٹس ،کاروائی شروع

مزید کاروائی کیلئے ایف آئی اے سمیت متعلقہ اداروں کو خطوط ارسال

اتوار 13 اگست 2017 19:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2017ء) وزارت مذہبی امور نے حج کے نام پر مبینہ فراڈ کرنے والی کمپنی آل نیسمہ کے خلاف شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کاروائی شروع کر دی ہے کمپنی کے خلاف دی گئی درخواست پر مزید کاروائی کیلئے ایف آئی اے سمیت متعلقہ اداروں کو خطوط ارسال کر دئیے ہیں ،وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق پرائیوٹ حج کمپنی آل نیسمہ کے خلاف اپنے مقررہ کوٹے کے بعد مذید 130سے زائد پاکستانی مرد خواتین سے فی حاجی مبلغ4لاکھ10ہزار روپے وصول کرنے اور انہیں حج پر نہ بھجوانے کے سلسلے میں دی گئی تحریری شکایت پر کاروائی شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں ڈی جی حج جدہ سمیت آیف آئی اے اور دیگر حکام کو اگاہ کر دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق الزامات ثابت ہونے پر مذکورہ کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی کیا جائے گاواضح رہے کہ مذکورہ کمپنی جس کو وزارت مذہبی امور کی جانب سے 80حجاج کا کوٹہ آلاٹ ہے نے مذید133پاکستانی مرد خواتین سے 4لاکھ10ہزار روپے فی حاجی کے حساب سے وصول کئے گئے اور انہیں 8اگست کی سعودی عرب روانگی کی تاریخ دی گئی تاہم جب مذکور ہ افراد حج فلائیٹ پر جانے کیلئے اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ ان کے ویزے ابھی نہیں لگے ہیں جس کے بعد ان حجاج کی جانب سے وزارت مذہبی امور میں ایک شکایت جمع کرائی گئی جس میں تمام افراد کے ناموں کی مکمل فہرست بھی دی ہے ذرائع کے مطابق مذکورہ کمپنی کے مالک سے وزارت مذہبی امور کی جانب سے رابطہ کرنے پر تمام الزامات کو مسترد کیا ہے تاہم مذید تحقیقات کے بعد معاملے پر کاروائی کی جائے گی ۔

اعجاز خان

متعلقہ عنوان :