سکھر کالج سائیڈ کے نان ٹیچنگ اسٹاف کا سکھر پریس کلب کے سامنے ڈائریکٹر کالج کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف22ویں روز بھی احتجاجی دھرنا جاری

ہم لوگ بے یار و مددگار کھلے آسمان تلے احتجاج میں مصروف ہیں لیکن کالج انتظامیہ کے کانوں میںجوں تک نہیں رینگتی،رہنمائوں گلشن سومرو ، احسان علی اندھڑ ، صدر الدین ، عبدالجبارو دیگر کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 13 اگست 2017 19:11

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2017ء) سکھر کالج سائیڈ کے نان ٹیچنگ اسٹاف نے سکھر پریس کلب کے سامنے ڈائریکٹر کالج کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف22ویں روز بھی احتجاجی دھرنا اور علامتی بھوک ہٹرتال جاری رکھی ہوئی ہے میڈیا سے گفتگو کے دوران ملازمین گلشن سومرو ، احسان علی اندھڑ ، صدر الدین ، عبدالجبار ، ریاض پھلپوٹو ، اعجاز علی مغل ، الطاف ملک و دیگر ملازمین کا کہنا تھا کہ کئی روز گذرنے کے باوجود کوئی بالا افسر یا منتخب نمائندہ ہمارے سے اظہار یکجہتی کیلئے تیار نہیں ہم لوگ بے یار و مددگار کھلے آسمان تلے احتجاج میں مصروف ہیں لیکن ان کے کانوں میںجوں تک نہیں رینگتی ہم لوگوں نے اپنے کیمپ پر پی پی قائدین کی توجہ دلانے کیلئے پی پی کے جھنڈے لہرا دیئے ہیں لیکن پی پی کی اعلیٰ قیادت تو درکنار سکھر سٹی کے عہدے دار یا منتخب نمائندگان بھی ہمارے احتجاجوں سے لا علم دیکھائی دیتے ہیں ملازمین نے بتایا کہ ڈائریکٹر کالج عبدالباری اندھڑ کی کرپشن کے ٹھوس ثبوت متعلقہ محکموں کے فراہم کر دیئے گئے ہیں لیکن ثبو ت کے باوجود کاروائی عمل میں نہ لانا سمجھ سے بالا تر ہے اس وقت 512ملازمین تنخواہ کی عدم ادائیگی کے باعث اپنے اہل خانہ کے ساتھ فاقہ کشی کی زندگی گذار رہے ہیں جبکہ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر نئی بھرتیوں کے عیوض بھاری رشوت وصولی میں مصروف ہیں جو انتہائی ظالمانہ اور افسوسناک عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ان کے جائز مسائل فوری حل کرائیںبصورت دیگر ہمارا احتجاج جاری رہے گا اور ملازمین خودسوزی کرنے پرمجبور ہو جائینگے جس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ حکومت پر عائد ہوگی

متعلقہ عنوان :