محکمہ زراعت کی ملک میں خوردنی تیل کی پیداوار بڑھانے، زیادہ سے زیادہ زر مبادلہ حاصل کرنے کیلئے تیل دار اجناس کی کاشت کی ہدایت

اتوار 13 اگست 2017 19:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2017ء) محکمہ زراعت نے ملک میں خوردنی تیل کی پیداوار بڑھانے اور اس کی برآمد کی شرح میں اضافہ سمیت زیادہ سے زیادہ زر مبادلہ حاصل کرنے کیلئے تیل دار اجناس کی کاشت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاشتکار تیل دار اجناس کی منظور شدہ اقسام کاشت کر کے بھاری مالی فائدہ حاصل کر سکتے ہیں محکمہ کے ترجمان کے مطابق توریا اے ، اوریا انمول زائد خریف کی فصلیں ہیں جبکہ پیلا رایا ، سرسوں ، ڈی جی ایل ، چکوال رایا ، خانپور رایا موسم ربیع کی فصلیں ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ کینولا اقسام میں پنجاب سرسوں منظور شدہ قسم ہے جسے پورے پنجاب میں 20ستمبر سے 31اکتوبر تک کاشت کیا جا سکتا ہے جبکہ زائد خریف کی فصلوں میں توریا اے کو 25اگست سے 15ستمبر تک کاشت کرنا مفید ثابت ہو سکتا ہے انہوںنے بتایا کہ تیل دار اجناس کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے انہیں بر وقت کاشت کرنا اور صحت مند و صاف ستھرے بیج کا استعمال بھی انتہائی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :