پاکستان کا روشن مستقبل قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل سے وابستہ ہے،محمد اکرم رضوی

اتوار 13 اگست 2017 19:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2017ء) انجمن طلباء اسلام صوبہ پنجاب کے سیکریڑی اطلاعات محمد اکرم رضوی نے کہا ہے کہ پاکستان کا روشن مستقبل قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل سے وابستہ ہے۔ نظریہ پاکستان ہی استحکام وطن کی ضمانت ہے۔ پاکستان کی نظریاتی بنیاد کو کمزور کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ پاکستان بنانے والوں کے فکری وارثین پاک وطن کی نظریاتی سرحدوں کے دفاع کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

یوم آزادی خود احتسابی اور تجدید عہد کا دن ہے۔ہمارا جینا مرنا اسلام اور پاکستان کے لئے ہے۔ ہما ان خیالات کا اظہار انہوں نے 14اگست کے حوالے سے منعقدہ مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اکرم رضوی نے کہا نظام مصطفے کا نافذ نہ ہونے کی وجہ سے ملک بحرانوں کا شکار ہے۔ ہم وطن کی محبت کو ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں۔ استحکام وطن کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔پاکستانیت کا شعور اپنانے اور پھیلانے سے ہی تعصبات کا خاتمہ ممکن ہے۔عالمی امن کے لیئے اسلام کے پیغام امن کو اپنانا ہو گا۔ صوفیا کی تعلیمات سے انسان دوستی کا درس ملتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :