ملتان میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا سرچ آپریشن ،ْ آٹھ مشتبہ افراد گرفتار

اتوار اگست 19:20

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2017ء) ملتان میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 8مشتبہ افراد کوگرفتار کرکے اسلحہ بر آمد کر لیا۔

ملتان کے علاقے سمیجہ آباد میں مقامی پولیس کی نفری کے ہمراہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے اہلکاروں نے سرچ آپریشن کے دوران 470گھروں کی تلاشی لی اور 350افراد کی بائیومیٹرک تصدیق اور ان کے شناختی کوائف کی جانچ پڑتال کی ۔اسی دوران پولیس اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئی8مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمدہوا تاہم پولیس نے زیر حراست افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں مزید تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments