نوجوانوں کی تنظیم پازیٹو پاکستان نے فیصل مسجد سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد تک ریلی نکالی

اتوار 13 اگست 2017 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) نوجوانوں کی تنظیم پازیٹو پاکستان نے اتوار کو فیصل مسجد سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد تک ریلی نکالی۔

(جاری ہے)

ریلی میں نوجوانوں، دانشوروں، سول سوسائٹی اور ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے جن میں کہا گیا تھا کہ ہمیں مثبت سفارتکاری کی ضرورت ہے تاکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کیا جاسکے اور ملک کو مایوسی کے اندھیروں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :