ساہیوال، ہڑپہ اسٹیشن نائی والا بنگلہ روڈ پر ڈاکوئوں نے الیکڑونکس کمپنی کے سیلز مین سے 2لاکھ 57ہزا ر روپے کی نقدی لوٹ لی

اتوار 13 اگست 2017 19:20

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) ہڑپہ اسٹیشن نائی والا بنگلہ روڈ پر چک9-185ایل کے قریب دو ڈاکوئوںنے ایک ڈالہ میں سوار الیکٹرونکس کا سامان فروخت کرنے والے سیلز مینو ں کو اسلحہ دکھا کر 2لاکھ57ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق احمد نگر چیچہ وطنی کا ارشاد الحق جو کہ الیکٹرونکس کی ایک پرائیویٹ کمپنی میں سیلز مین تھا اور دیہات میں الیکٹرونکس کے سامان سپلائی کرتا تھا ارشاد الحق اور اسکا ڈرائیورمحمد شبیر اپنی ڈالہ گاڑی 8553ایل ای ایس میں الیکٹرونکس کے سامان کی سیل اور سپلائی کے بعد واپس آرہے تھے تو چک 9-185 ایل کے قریب آبادی پٹھانا والی میں موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو تعاقب کرتے ہوئے آگئے اور اسلحہ کے زور پر نقدی 2لاکھ 57ہزار روپے لوٹ لی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔

پولیس ڈیرہ رحیم نے 397-392ت پ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ڈاکوئوں کا کوئی سراغ نہیں چل سکا۔

متعلقہ عنوان :