ساہیوال، تھانہ اینٹی کرپشن فتح شیر کالونی کی گلی سے 32سالہ نوجوان کی لاش برآمد ،قتل یا نشہ موت کا معمہ حل نہ ہوسکا

اتوار 13 اگست 2017 19:20

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) پولیس فتح شیر نے تھانہ اینٹی کرپشن کی گلی سے ملنے والی ایک 32سالہ نوجوان کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد لاوار ث قرار دیکر دفن کرا دی ہے ۔نوجوان کی موت قتل یا نشہ آور چیز کھانے سے ہوئی معمہ حل نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کی شام کو پولیس فتح شیر نے لاوارث لاش برآمد کر لی تھی اور لاش کو جانوروں نے نوچ ، نوچ کر گھسیٹا ہوا تھا اور بارونق ایریا ہونے کے باوجود نامعلوم نوجوان کی موت کا کسی کو کوئی علم نہ ہوا اور ابھی تک پولیس نوجوان کی موت کا معمہ حل نہیں کر سکی کہ قتل یا نشہ آور چیز کھانے سے موت ہوئی ہے ۔

پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد متوفی کی باڈی کے چند اجزاء معائنہ کے لیے کیمیکل ایگزامینر کو بھیج دیے گئے ہیں متوفی کے ورثاء کا بھی سراغ نہیں چل سکا۔

متعلقہ عنوان :