سندھ اسپورٹس بورڈ کپ یوم آزادی باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں 2میچوں کے فیصلے

آرام باغ باسکٹ بال کلب اور عسکری الفاء باسکٹ بال کلب نے اپنے مخالفین کو شکست سے دو چار کردیا

اتوار 13 اگست 2017 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے SSBکپ یوم آزادی باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں 2میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔پہلے میچ میں آرام باغ باسکٹ بال کلب نے منور عباسی باسکٹ بال کلب کو 61-24سے ہرار دیا ۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم آرام باغ کلب کی جانب سے وجیہ اللہ نے 16،زین العابدین نے 9اور جہاں زیب نے 8جبکہ منور عباسی کلب کی جانب سے معاذ یاسر نے 8،حمزہ علی نے 4اور شارق نے 3پوائنٹس اسکور کئے کھیلے گئے دوسرے میچ میں عسکری الفاء باسکٹ بال کلب نے کراچی کولٹس باسکٹ بال کلب کو 32-22پوائنٹس سے ہرا دیا فاتح ٹیم عسکری الفاء کی جانب سے شاہ میر نے 9،میر ظہیر نے 9اور محمد نے 5جبکہ کراچی کولٹس کی جانب سے تیہامی نے 9اور تیمور حسن نے 5پوائنٹس اسکور کئے کھیلے گئے میچوںمیں ریفریز کے فرائض عامر غیاث ،غلام رسول ،آصف محمود ،عامر شریف ،غلام محمد اور ممتاز احمد نے انجام دیئے ۔

ٹورنامنٹ کے منتظم اعلیٰ غلام محمد خان کے اعلامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح (آج) مورخہ 14اگست رات 8بجے آرام باغ کورٹ پر میونسپل کمشنر بلدیہ جنوبی آفاق سعید کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :