وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے کچی آبادی غلام مرتضی بلوچ کی زیر صدارت ملیر کے مسائل پر اجلاس

ملیر کے مسائل پر بات چیت کی گئی، ملیر کے عوام کے جو بھی مسائل ہیں جلد از جلد حل کیے جائیں، ملیر میں پانی قلت کی کمی کو بھی پورا کیا جائے، مشیر کی ہدایات

اتوار 13 اگست 2017 19:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2017ء) وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے کچی آبادی غلام مرتضی بلوچ کی زیر صدارت ملیر کے مسائل پر اجلاس ہوا،اجلاس میں کمشنر کراچی اعجاز احمد خان، ڈی ایم سی ملیر جان محمد بلوچ اور دیگر افسران شریک ہوئے،اجلاس میں ملیر کے مسائل پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے کچی آبادی غلام مرتضی بلوچ نے کہا کہ ملیر کے عوام کے جو بھی مسائل ہیں جلد از جلد حل کیے جائیں۔ ملیر میں پانی قلت کی کمی کو بھی پورا کیا جائے۔ ملیر پیپلزپارٹی کا گڑھ ہے اور ہرممکن سہولیات فارہم کی جائیں گی،جبکہ کمشنر کراچی نے اعجازاحمد خان نے کہا کہ وہ ملیر کے عوام کے مسائل حل کرنے کہ لیے کوشاں ہیں۔#

متعلقہ عنوان :