کراچی، صطفٰی کمال کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو سترویں یومِ آزادی کی دلی مبارکباد

اتوار 13 اگست 2017 19:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2017ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفٰی کمال نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو سترویں یومِ آزادی کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آزادی اللہ کی نعمت ہے ہمیں چاہئے کہ آزادی کی قدر کریں ، پاکستان 20 لاکھ انسانوں کی جانوں کی قربانیوں کے بعد وجود میں آیا ہے اور ہمیں آزادی کے حصول کیلئے جدوجہد کرنے اور قربانیاں دینے والوں کی قربانیوں کا احترام کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بیس لاکھ لوگوں نے جانوں کا نظرانہ پیش کیا تو جب جاکر آزادی کا سورج طلوع ہوا ہے ،ہمیں ان قربانیوں کو یاد رکھنا چاہئے۔پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے۔ ایسے حالات میں ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرے اور ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کے منشور میں بھی ہمارا واضح موقف ہے کہ پاکستان کی ترقی کا سفر ہر پاکستانی کے لئے عزت، انصاف اور اختیار کے ساتھ طے ہونا چاہئے جس کے لیے ہم عملی جدوجہد کررہے ہیں۔#

متعلقہ عنوان :