آزادی کی قدر و قیمت کا اندازہ غلامی کی زنجیروں میں جکڑی قومیں جانتی ہیں،پرویز خٹک
یوم آزادی ہمیں ہمارے آباؤاجداد کی ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتاہے جس کے سبب آج ہم سب پاکستانی آزادی کی سانس لے رہے ہیں، وزیر اعلیٰ کے پی کے کا یوم آزادی پر پیغام
اتوار 13 اگست 2017 19:41
(جاری ہے)
انہوں نے ان خیالات کا اظہار یوم آزادی پاکستان کے پر مسرت موقع پر کیا۔ وزیراعلیٰ نے خوشی کے اس موقع پر پوری پاکستانی قوم اور باالخصوص صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام کو دلی مبارک باد دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک شفاف اور باوقار جمہوریت کو پروان چڑھانے کے لئے عوام کو عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ قوم کو عمران خان کی شکل میں ایک مخلص اور نڈر قیادت ملی ہے جو ملک کوبحرانوں کے نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا قافلہ قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کے حصول کی طرف رواں دواں ہے اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب قائد اعظم محمد علی جناح اورمفکر پاکستان علامہ اقبال کا خواب شرمندہء تعبیر ہو گا۔انہوں نے کہا صوبہ خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے شروع دن سے اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر ٹھوس اصلاحات کو متعارف کرایا اور اس کی روشنی میں قانون سازی کی ہے جس کے مثبت اثرات سے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میںیہ بات لکھی جائے گی کہ تحریک انصاف کی حکومت نے خیبر پختونخوا میں ایک ایسا ٹھوس اور شفاف نظام وضع کیا جس سے ادارے مستحکم ہوئے اور مراعات یافتہ اور استحصالی طبقات کے وارے نیارے ختم ہوئے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک میں سب سے پہلے صوبہ خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے بلدیاتی انتخابات منعقدکرا کے اختیارات اور مالی وسائل کا اختیار نچلی سطح پر عملی طور پر منتقل کیا تاکہ عام آدمی با اختیار ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایک بے مثال جمہوریت میں عوام اپنے وسائل اور مشکلات کا حل مقامی سطح پر کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے میرٹ ، شفافیت اور گڈ گورننس کو یقینی بنانے کیلئے پچھلے چار سالوں میں ایسے اقدامات کیے جس کے دورس نتائج سامنے آئیںگے اور صوبے کے عوام کو یہ بات تسلیم کرنا پڑے گی کہ صوبائی حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کے لئے جو کام کیے ہیں ان کی نظیر پچھلی70 سالوں میں نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن مسلح افواج اور خیبرپختونخوا کی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کو نہیں بھول سکتے جنہوں نے مادر وطن کی حفاظت کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا عزم صوبے سے کرپشن کا یکسر خاتمہ ہے۔ ہم نے صوبے کو ایک نظام دیا تاکہ اس ناسور سے جان چھڑائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن نہ صرف اداروں کو کھوکھلا کرتی ہے بلکہ گڈ گورننس کے حصول میں ایک سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمیں یوم آزادی اور قومی ذمہ داریوں کااحساس ہے۔ یوم آزادی کے تناظر میں پوری قوم سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر بد امنی، شورش اور انتہا پسندی کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن جائے۔ وزیر اعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ صوبائی حکومت کو ملک کی بقاء و سا لمیت، آئین و قانون کی بالادستی اور حقیقی جمہوریت کے خواب کو شرمندہ کرنے میں سرخرو کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.