یوم آزادی پر ملکی ترقی و بہتری کیلئے ہم سب کو انفرادی کردار ادا کرنا ہو گا‘پروفیسر غیاث النبی طیب

اچھائی کا آغاز اپنی ذات ،گھر ،محلے اور شہر سے کریں ، امیر الدین میڈیکل کالج کے طلباء کے نام پیغام

اتوار 13 اگست 2017 19:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے پرنسپل پروفیسر غیاث النبی طیب نے کہا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر ہم سب کو اجتماعی کے ساتھ ساتھ انفرادی کردار بھی ادا کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ بہتری وتبدیلی کا سفر اپنی ذات ،گھر،محلے اور شہر سے کیا جا تاہے دوسروں کے ٹھیک ہونے کے انتظار میں ہم پہلے ہی 70برس گزار چکے ہیں پروفیسر غیاث النبی طیب نے امیر الدین میڈیکل کالج کے طلبا و طالبات کے نام یوم آزادی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وطن عزیز کی حفاظت اور ترقی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے پاکستان کو سرسبزو شاداب اور خوشحال بنانے کیلئے نوجوان نسل کو آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا ہو گا پرنسپل پی جی ایم آئی نے کہا کہ71واں یوم آزادی پاکستان کیلئے نئے مواقع کی نوید لا رہا ہے اور میڈیکل کے شعبے سے وابستہ ہونے کے باطے ہمیں شہریوں میں بیماریوں سے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنا ہوگا اور جس طرح معاشرے کو ڈینگی سے پاک کیا ہے پولیو ،خسرہ اور دیگر بیماریوں سے بھی اسی طرح لوگوں کو نجات دلانا ہو گی پروفیسر غیاث النبی طیب نے کہا کہ پی جی ایم آئی، ایل جی ایچ اور امیر الدین میڈیکل کالج سے وابستہ ہر شخص کیلئی14اگست کا دن تجدید عہد کا موقع ہے جس ملک کی بنیادوں میں شہیدوں کا خون ہو اسے ترقی کرنے اور آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا اور ہم سب کو مل کو مضبوط چٹان کی طرح مشکلات کا سامنا کرنا ہو گا اور قائد اعظم محمد علی جناح کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے متحد اور کامیاب پاکستانی قوم بننا ہو گا ۔