کلفٹن میں ساحل سمندر پر صحت مند پاکستان واک آج ہوگی

اتوار 13 اگست 2017 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) معروف سرجن ڈاکٹر حنیف سعید کی قیادت میں جشن آزادی کے موقع پر چود ہ اگست کو صبح گیارہ بجے موٹا پے کے خلاف شعور بیدار کرنے کے لیے کلفٹن میں ساحل سمندر پر صحت مند پاکستان واک ہوگی۔

(جاری ہے)

واک کا انعقاد عمر بقائی میموریل ایجوکیشن سوسائٹی،حاجی سعید میموریل ہیلتھ سوسائٹی اور حلقہ فکروادب نے کیاہے جس میں کنزیومر ایسوسی ایشن ، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن ،کراچی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن ،جے ڈی سی ڈاکٹرز طبی و نیم طبی عملے کی تنظیموں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کی اہم شخصیات نے شرکت کا اعلان کیاہے صحت مند پاکستان واک کے منتظمین کے مطابق انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے فربہہ افراد کو وہیل چیئر بھی فراہم کی جائیں گی۔

واک کا آغاز سی ویو پر ولیج ریسٹورنٹ سے ہوگا جبکہ اختتام چنکی منکی پر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :