نواز شریف سے احتساب کے بجائے انتقام لیا گیا جس سے وہ بڑے لیڈر بن گئے ہیں‘ جاوید ہاشمی
عمران خان اور طاہر القادری لیڈر نہیں مہرے ہیں، میں نے سازش سے ن لیگ کے رہنمائوں کو آگاہ کیا لیکن ن لیگ کو لگا وہ اقتدار میں ہے کوئی کیا بگاڑے گا ووٹ کی پرچی کو بے توقیر کرنا پاکستان کو بے توقیر کرنے کے مترادف ہے ‘ پاکستان ووٹ کی طاقت سے بنا ووٹ سے ہی مضبوط ہوگا،پریس کانفرنس
اتوار 13 اگست 2017 20:10
(جاری ہے)
احتساب کے بجائے نواز شریف سے انتقام لیا جارہا ہے۔ میں نے کہا تھا کہ نواز شری فسے نا انصافی کرو گے تو مظلوم بن کر بڑا لیڈر بن جائے گا۔
ملک میں ظلم ہے ‘ سویلین حکومت کو برداشت نہیں کیا جارہا ہے۔ نواز شریف کا احتساب ہوتا تو وہ پھنس جاتا لیکن نواز شریف سے انتقام لیا گیا جس سے وہ بڑا لیڈر بن گیا ہے انہوں نے کہا کہ میں نے سازش سے مسلم لیگ ن کو آگاہ کردیا تا ن لیگ کو کہہ دیا تھا کہ اپنے معامالت ٹھیک کرلیں لیکن ن لیگ نے کہا کہ ہماری حکومت ہے کوئی ہمارا کیا کرے گا جاوید ہاشمی نے کہا کہ ملک میں جو بھی سویلین حکومت آتی ہے اسے برداشت نہیں کیا جاتا ‘ میں نے خواجہ سعد رفیق ‘ احسن اقبال ‘ عابد شیر علی اور دیگر ن لیگی رہنمائوں کو سازش سے پہلے آگاہ کیا تھا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے زیادہ تر نجی ٹی وی چینل پر کس کا کنٹرول ہے سب کو معلوم ہے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ عوام کو بتا رہا ہوں کہ تحریک انصاف کو سازشوں کا تانا بانا ہے۔ میں نے خود اپنی آنکھوں سے سب کچھ دیکھا ہے میرے سامنے سازشوں کے منصوبے بنائے جاتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے کبھی تحریک انصاف کی صدارت نہیں مانگی۔ عمران خان نے منتیں کرکے مجھے تحریک انصاف کی صدارت دی۔ انہوں نے کہاکہ ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ نواز شریف مقبول لیڈر ہے اس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ آرٹیکل 62 ‘ 63 ملکی مفاد میں نہیں ایک آمر نے اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے یہ آرٹیکل آئین میں شامل کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.