احتساب ضرور ہونا چاہئے مگر نوازشریف سے انتقام لیا جارہاہے ،ْ جاوید ہاشمی
پاکستان ووٹ کی طاقت سے ہی مضبوط اور مستحکم ہوگا ،ْ ووٹ کی پرچی کو بے توقیر کرنا پاکستان کو بے توقیر کرنے کے مترادف ہے ،ْ عمران خان اور طاہر القادری لیڈر نہیں سیاسی مہرے ہیں ،ْ نوازشریف کو سیاسی شہید بناکر پہلے سے زیادہ طاقتور بنا دیا گیا ہے ،ْمیڈیا سے گفتگو
اتوار 13 اگست 2017 21:00
(جاری ہے)
عمران خان اور طاہر القادری کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ دونوں لیڈر نہیں بلکہ سیاسی مہرے ہیں ،ْجب میں نے حالات دیکھے تو انہیں سمجھایا کہ یہ حرکتیں نہ کرو چار سال بعد نواز شریف چلا جائیگا ،ْعوام تبدیلی چاہتے ہیں اس لئے اسے سیاسی شہید بننے کا موقع نہ دو لیکن انہوں نے یہ حماقت کرکے سابق وزیر اعظم کو پہلے سے زیادہ طاقتور بنا دیا ہے۔
جاوید ہاشمی نے کہاکہ پرویز مشرف کو میں پہلے بھی برا کہتا تھا اب بھی برا ہی مانتا ہوں ، ان کی دہلی میں نہر والی کوٹھی ہے جو کہ دہلی کے مخصوص بازار میں ہے اب یہ سید پرویز مشرف بن گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ جوبھی سویلین حکومت آتی ہے اسے بر داشت نہیں کیا جاتا انہوںنے کہاکہ لاہور میں لاکھوں لوگ نکل آئے ہیں یہ کس لئے کھڑے ہیں عوام چاہتے ہیں ووٹ کا احترام ہونا چاہیے سڑکوں پر نکلنے والے لوگ پوچھ رہیں کہ ہم نے کروڑوں ووٹ دے کر اسمبلی میں بھیجا اور چند لوگوں نے نا اہل قرار دے دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ میں نے رانا تنویر حسین ،ْ سعد رفیق ،ْ شاہد خاقان عباسی سمیت متعدد لیگی رہنمائوں کو حالات سے آگاہ کرتا رہا ہوں انہوںنے کہاکہ مسجد میں نماز کے دوران عابد شیر علی اور رانا تنویر حسین کو بتایا تھا کہ حالات ٹھیک نہیں آپ اپنے معاملات ٹھیک کریں ورنہ مارے جائیں گے مگر وہ اقتدار میں تھے اور میری بات کو اہمیت نہیں دی ۔جاوید ہاشمی نے کہاکہ موجودہ صورتحال کے نوازشریف کے ساتھی بھی ذمہ دار ہیں میں نے کہا تھا کہ آپ معاملات سنبھال لیں ورنہ آپ کا بیڑا غرق ہو جائیگا ۔جاوید ہاشمی نے کہاکہ میرے سامنے یہی منصوبے تیار ہورہے تھے وہ نوازشریف کو بر داشت نہیں کر تے ،ْ نواز شریف ان کیلئے ناقابل بر داشت ہوگیا تھا ۔ جاوید ہاشمی نے کہاکہ ٹی وی چینلز کا کنٹرول کہاں سے ہے جاوید ہاشمی نے کہاکہ میں مسلم لیگ (ن)اور تحریک انصاف کا صدر رہا ہوں ،ْ عمران خان سے صدارت نہیں مانگی عمران خان نے منتیں کر کے صدارت دی اور نہ ہی میں نے عمران خان سے کبھی ٹکٹ مانگا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے آگاہ کیا
-
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیراعظم
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس (آئی پی سی) کے وفد کی ملاقات
-
ایران کے ساتھ تجارتی معاہد وں پر امریکا کی پاکستان کو پابندیاں عائدکرنے کی دھمکی
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سری لنکا کے دورے پر
-
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پرتیسری مرتبہ اعتراضات عائد کردیا
-
امریکی سینیٹ نے یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالر جنگی امداد کا بل منظور کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.