اسلام آباد ،پولیس کی کاروائی، منشیا ت فروش گرفتاردو کلو چرس و 60لیٹر شراب برآمد کر لی گئی

اتوار 13 اگست 2017 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) اسلام آباد تھا نہ کو رال پولیس کی کاروائی، منشیا ت فروش گرفتاردو کلو گرام چرس ، ہیر وئن برآمد ،تما م ایس ایچ اوز منشیا ت فروشوں اور جر ائم پیشہ عنا صرکے خلاف کا رروائیاں تیز کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ، تا کہ معاشرے کو اس سما جی بر ائی سے چھٹکا ر مل سکے۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی ۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی کی خصوصی ہد ا یا ت پر ایس پی رورل ڈاکٹر سید مصطفی تنو یر نے منشیا ت و شراب فروشی میں ملو ث ملزمان کی گرفتار ی کے لیے ڈی ایس پی نیلو رچوہدری عبد المجید کی زیر نگر انی ایس ایچ او تھا نہ کورال انسپکٹر حا کم خا ن نیا زی ، سر فراز احمد سب انسپکٹر و دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی ، تشکیلی ٹیم نے تما م تر وسائل بر ئو ے کا ر لا تے ہو ئے ملزم خر م شہزاد عرف لا ہو ری ولد محمد نو از سکنہ علی پو ر کو گرفتارکر لیا ۔

(جاری ہے)

ملزم کے قبضہ سے 2کلو گر ام چرس ، 120گرام ہیر وئن بر آمد کرلی ،ملزم کے خلاف تھا نہ کو رال اور تھا نہ شہزادٹا ئون میں قتل ، اقدام قتل ، منشیا ت و شراب فروشی اور دیگر جر ائم کے 12مقدما ت درج ہیں ، مزید تفتیش جا ری ہے، علا وہ ازیں تھا نہ کو ہسار پولیس نے دوران گشت ملزم عارف سلیم کو گرفتار کرکے اس سے 60لیٹر شراب بر آمد کرلی،تھا نہ بہارہ کہو پو لیس نے دوران گشت ملزم وسیم سے 3لیٹر شراب بر آمد کرلی ،جبکہ ملزم عظیم منیر سے ایک بو تل شراب بر آمد کرلی۔

تھا نہ تر نو ل پولیس کے اشفاق احمد اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم حیدر خا ن سے پسٹل 30بو ر معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا،تھا نہ نیلور پولیس نے دوران گشت تین ملزمان غلام مصطفی ، شاہد محمود اور خضر محمو د سے ایک عدد 12بور گن ، ایک عدد رپیٹر گن اور پسٹل 30بو ر معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا،تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے ملزم شہزاد کو گرفتار کرکے اس سے 1120گر ام چرس بر آمد کرلی، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ایس ایس پی اسلام آ باد نے پولیس افسرا ن و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی پر انہیں تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشی کے دھند ے میں ملو ث افراد کے خلاف کر یک ڈائو ن کیا جا ئے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے ۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :