Live Updates

عمران خان اور طاہرالقادری لیڈر نہیں ، مہرے ہیں،ووٹ کی پرچی کو توقیرکرنا پاکستان کو بے توقیرکرنے کے مترادف ہے،احتساب کے بجائے نوازشریف سے انتقام لیا جارہا ہے،ملک میں ظلم ہے،سویلین حکومت کو برداشت نہیں کیا جاتا،نوازشریف ان کیلئے ناقابل برداشت ہوگیا تھا ،اس لیے ان کو نکال دیا گیا،نوازشریف نکلنے کے بعد مظلوم اور زیادہ مقبول ہوجائے گا، 62, 63 ملک کے مفاد کے لئے نہیں بلکہ آمر نے اپنا اقتدار پروانے چڑھانے کے لئے بنائی تھی،مسلم لیگ چھوڑ کرکہیں نہیں گیا،آج مسلم لیگ وہیں آگئی جہاں جاوید ہاشمی کھڑا تھا

سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی ملتان میں پریس کانفرنس

اتوار 13 اگست 2017 21:01

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان اور طاہرالقادری لیڈر نہیں ، مہرے ہیں۔ووٹ کی پرچی کو توقیرکرنا پاکستان کو بے توقیرکرنے کے مترادف ہے۔احتساب کے بجائے نوازشریف سے انتقام لیا جارہا ہے۔ملک میں ظلم ہے،سویلین حکومت کو برداشت نہیں کیا جاتا۔نوازشریف ان کیلئے ناقابل برداشت ہوگیا تھا ،اس لیے ان کو نکال دیا گیا۔

نوازشریف نکلنے کے بعد مظلوم اور زیادہ مقبول ہوجائے گا۔ 62, 63 ملک کے مفاد کے لئے نہیں بلکہ آمر نے اپنا اقتدار پروانے چڑھانے کے لئے بنائی تھی۔مسلم لیگ چھوڑ کرکہیں نہیں گیا،آج مسلم لیگ وہیں آگئی جہاں جاوید ہاشمی کھڑا تھا ۔ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ قوم کو بتا رہا ہوں پی ٹی آئی میں سازشوں کا تانا بانا بنا جاتا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ساڑھے چار سال جہاں میں تھا وہاں میرے سامنے سازشوں کے منصوبے بنائے جا تے تھے،میں نے سازشوں کے بارے میں میڈیا کے ساتھ مسلم لیگ ن کے لیڈروں کو آگاہ کیا تھا،نواز شریف کے ساتھیوں کو بتا دیا تھاکہ تمہارے خلاف سازش ہورہی ہے،عمران خان اور طاہر القادری تو صرف مہرے ہیں۔سعد رفیق،احسن اقبال اور شاہدخاقان عباسی کو سمجھایا تھا لیکن مسلم لیگ ن کو لگا کہ وہ اقتدار میں ہیں کچھ نہیں ہوگا۔

مجھے عدالت میں بلائیں تو میں بتاوں کہ کیا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی صدارت نہیں مانگی عمران خان نے منتیں کرکے دی، میں نے کبھی کچھ نہیں مانگا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا احتساب کریں نہیں چھوڑیں مگر احتساب کی بجائے انتقام لیں گے تو بگاڑ پیدا ہو گا۔ جمہوریت کی وجہ سے ہی ملک کا وجود زندہ رہے گا۔ اگر آج ہم متحد نا رہے اور انتشار پیدا کیا تو خداناخواستہ ہمارا ملک پھر بھی ٹوٹ سکتا ہے۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ ملک کی ترقی اور استحکام ووٹ کی پرچی پر ہے۔ ووٹ سے پاکستان کا وجود ہے اور ووٹ سے ملک بنا اور طاقت ور ترین ہو گا۔ووٹ کی پرچی کو توقیرکرنا پاکستان کو بے توقیرکرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ میں شروع دن سے 62, 63 کے خلاف تھا 62, 63 ملک کے مفاد کے لئے نہیں بلکہ آمر نے اپنا اقتدار پروانے چڑھانے کے لئے بنائی تھی۔انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف غٖلیظ انسان اور لفنگا بندہ ہے،میں چاہتا ہوں کہ کوئی بچہ ٹی وی پراس تقریر نہ سنے۔

انہوں نے کہا کہ میں مسلم لیگ کو چھوڑ کرکہیں نہیں گیا،مسلم لیگ خود وہیں پرآگئی جہاں جاوید ہاشمی آگیا، آج پوری قوم رات 12 بجے کے بعد خوشیاں منائے گی۔ کشمیر کے لوگ آج جنگ آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ہندوستان میں موجود مسلمان سوچتے ہیں ایک اور پاکستان بنے۔ وہاں کے ہندوئوں نے آج ایک اور پاکستان کی ضرورت پیدا کر دی ہے۔ پاکستان دنیا اسلام کا عظیم ہے قلعہ ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات