قومی سلامتی، آئینی اور جمہوری اداروں کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کے معاملے پر خصوصی پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کی عدم فعالیت سوالیہ نشان بن گئی

اتوار 13 اگست 2017 21:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء)قومی سلامتی، آئینی اور جمہوری اداروں کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کے معاملے پر خصوصی پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کی عدم فعالیت سوالیہ نشان بن گئی پارلیمنٹ کا یہ اہم فورم اداروں کے استحکام اور ادارہ جاتی مکالمے کو یقینی بنانے میں اہم کردارادا کر سکتا ہے ، کمیٹی میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی جماعتوں کی نمائندگی ہے ۔

(جاری ہے)

حالیہ دنوں میں قومی سلامتی آئینی وجمہوری اداروں کے درمیان قریبی روابط ،ہم آہنگی کے مزید فروغ کی ضرورت بڑھ گئی ہے تاہم پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کی غیر فعالیت پر سوالات اٹھ گئے ہیں ۔ آئینی وقانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ کیونکہ اس پارلیمانی کمیٹی میں دونوں ایوانوں کی نمائندگی موجود ہے اس طرح تمام سیاسی جماعتوں کی باہمی مشاورت سے یہ کمیٹی اداروں کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ ،آئینی دائرہ کار میں رہ کر اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی اور قریبی روابطوں میں اہم کردارادا کر سکتی ہے ۔ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اس کمیٹی کے چیئرمین سپیکر قومی اسمبلی جلد کمیٹی کا اجلاس طلب کریں گے ۔