چناب رینجرز کے زیر اہتمام ورکنگ باونڈری کے نواحی گاوں کندن پور میں ایک فری میڈیکل کیمپ کا انقعاد

اتوار 13 اگست 2017 21:01

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) چناب رینجرز کے زیر اہتمام ورکنگ باونڈری کے نواحی گاوں کندن پور میں ایک فری میڈیکل کیمپ کا انقعاد کیا گیا جسمیں سینکڑوں بچوں بزرگوں جوانوں اور خواتین کا چیک اپ کرنے کے بعد مفت ادویات دی گئی چناب رینجرز کے مطابق سیکٹر کمانڈر چناب رینجرز بریگڈئیر امجد حسین کی کواش سے کندن پور کے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں جشن ازادی کے مناسبت سے فری میڈیکل کیمپ کا انقعاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر کرنل ظہیر الدین بابر، میجر ڈاکٹر امتیاز احمد، لیڈی ڈاکٹر زرق سڈل ، گائینی ڈاکٹر عائشہ عمران رینجرز سب انسپکٹر محمد اکرم ، حوالدار ارشد لیطف ، حوالدار اقبال سمیت درجن رینجرز اہلاکار موجود تھے اس موقع پر چھ سو سے اوپر مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور انکو مفت ادویات فراہم کی گئی مقامی لگوں کا کہنا ہے کہ رینجرز کی جانب سے علاقہ میں فری میڈیکل کمپ کے انقعاد سے عام شہریوں کو طبی سہولیات فراہم کی گی ہے

متعلقہ عنوان :