Live Updates

پاکستان تحریک انصاف عام انتخابات میں میرٹ پر امیدواروں کی نامزدگی کرے گی، رکن پی ٹی آئی کور کمیٹی

ٹکٹ دیتے وقت امیدوار کی ذاتی شہرت ،عوامی مقبولیت ،پارٹی سے وابستگی،سیاسی تجربہ اور کامیابی کے واضح امکانات کو مدنظر رکھا جائے گا

اتوار 13 اگست 2017 21:01

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) سابق وزیر مملکت برائے دفاع اور پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن علی اسجد ملہی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عام انتخابات میں میرٹ پر امیدواروں کی نامزدگی کرے گی ٹکٹ دیتے وقت امیدوار کی ذاتی شہرت ،عوامی مقبولیت ،پارٹی سے وابستگی،سیاسی تجربہ اور کامیابی کے واضح امکانات کو مدنظر رکھا جائے گا پسرور میں سابق نائب ڈسٹرکٹ ناظم رانا اعجاز احمد کے ڈیرہ پر معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے علی اسجد ملہی نے کہا کہ گزشتہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو بہتر امیدواروں کی نامزدگی کے لیئے انتہائی کم وقت ملاتھا جس کی وجہ سے مسلم لیگ ن کو کامیابی مل گئی تھی انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک منصوبے کے تحت میاں نواز شریف کو کامیابی دلائی گئی تھی تاہم اس بار ہم ہر سازش ناکام بنا دیں گے پی ٹی آئی رہنما علی اسجد ملہی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی نااہلی کے بعد حکمران جماعت کے 52ارکان قومی اسمبلی مبینہ طور پر مسلم لیگ ن کو خیر باد کہنا چاہتے ہیں اور امید ہے کہ نیب ریفرنسز کے فیصلے کے بعد 100سے زائد حکومتی ارکان قومی اسمبلی دوسری پارٹیاں جائن کرنے کے لیئے رخت سفر باندھ لیں گے علی اسجد ملہی نے کہا کہ میاں نواز شریف نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے ناہل قرار دیئے جانے کے بعد ریلی نکالی اور بار بار عوام سے پوچھا کہ ان کا قصور کیا ہے حالانکہ ساری دنیا جانتی ہے کہ انہوں نے کرپشن کی پھر کرپشن کا پیسہ چھپانے کے لیئے بیرون ملک فرضی کمپنیاں بنائیں اور انہیں منی لانڈرنگ کے لیئے استعمال کیا علی اسجد ملہی نے کہا کہ میاں نواز شریف کا اپنا مفاد عزیز ہے خواہ بھارت کے ساتھ دوستی کرنا پڑے یا اسرائیلی شہریوںکو بزنس پارٹنر بنانا پڑے انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی میڈیا نے سابق وزیر اعظم میاں نوز شریف کی بدعنوانی کا ایک ایک صفحہ ڈھونڈ نکالا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما ملک محمد فیاض اور نیاز احمد باجوہ ایڈووکیٹ بھی موجود تھے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات