آج خود احتسابی کا دن ہے، سوچنا ہوگا کہ ہم دوسری قوموں سے کیوں پیچھے ہیں، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف
ماضی سے سبق سیکھ کرمستقبل کو درست کرنے کے لئے محنت کے سنہری اصول کو اپنانا ہوگا، پاکستان لاکھوں مسلمانوں کی لازوال قربانیوں اور عظیم جدوجہد کا ثمر ہے اورعلامہ اقبالؒ نے آزاداور خودمختار ریاست کا خواب دیکھا جو قائداعظم ؒکی بے مثال قیادت میں عظیم جدوجہد کے بعد شرمندہ تعبیر ہوا، پوری قوم دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پر عزم ہے آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد اس عزم کی اعلی مثالیں ہیں یوم آزادی کے مو قع پر خصوصی پیغام
اتوار 13 اگست 2017 21:01
(جاری ہے)
ہم نے آزادی جیسی نعمت تو ضرور حاصل کی مگر ابھی تک قیام پاکستان کے مقاصد حاصل نہیں ہو سکے۔ آج خود احتسابی کا دن ہے، سوچنا ہوگا کہ ہم دوسری قوموں سے کیوں پیچھے ہیںاورماضی سے سبق سیکھ کرمستقبل کو درست کرنے کے لئے محنت کے سنہری اصول کو اپنانا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ آج عوام میںوہی جذبہ بیدار کرنے کی ضرورت ہے جو قیام پاکستان کے وقت تھا اور آج بھی وطن ہم سے محنت اور صرف محنت کا تقاضا کر رہاہے اور پاکستان کو آگے لیجانے کیلئے ہر فرد کو اپنی اپنی جگہ محنت سے کام کرنا ہوگا۔
آزادی کی نعمت کے تحفظ کیلئے معاشرے میں باہمی تعاون اور خیر سگالی کو فروغ دینا ہوگااور متحد ہو کر حصول پاکستان کے مقاصد کو حاصل کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ پوری قوم دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پر عزم ہے۔ آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد اس عزم کی اعلی مثالیں ہیں۔ پاکستان کے استحکام اور امن کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والے قوم کے ہیرو ہیںاور ہمیںیوم آزادی مناتے وقت قوم کے ان ہیروز کو بھی خراج عقید ت پیش کرنا ہے جنہوں نے اپنا آج وطن کے امن کے لئے قربان کیاہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ یوم آزادی منانے کا مقصد پاکستان کے بانیوں اور تحریک پاکستان کے کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ بانیان پاکستان کے عزم اور حوصلے کی بدولت قوم کو ایک آزاد، اسلامی اور فلاحی ریاست نصیب ہوئی ہے اورآج تحریک پاکستان کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے کیونکہ تحریک پاکستان کی جدوجہد ہمارے بزرگوں کی محنت سے عبارت ہے۔انہوںنے کہا کہ آج کے دن ہمیں یہ عزم کرنا ہوگاکہ ہم آئین پاکستان میں پر عمل پیرا ہوکر پاکستان کو آگے ترقی کی طرف لے جائینگے۔ آئیے عہد کریں کہ ہم ایمان،اتحاد اور نظم و ضبط کے ساتھ پاکستان کو مضبوط و خوشحال ملک بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوںنے کہا کہ آج کے دن ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنے اورقائد و اقبال کے تصورات اور افکار کے مطابق تکمیل پاکستان کی منزل کے حصول کا عہد کرنا ہے اورانشاء اللہ محنت، دیانتداری اور امانت کو شعار بنا کر ملک کو اقوام عالم میں باوقار مقام دلائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.