نواب زادہ شہید سکندر خان زہری اسٹیڈیم نوکجو میں جشن کرخ منایا گیا

اتوار 13 اگست 2017 21:30

کو ئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) جشن آزادی کے سلسلے میں تیسرے روز بھی نواب زادہ شہید سکندر خان زہری اسٹیڈیم نوکجو میں جشن کرخ منایا گیا جس میں کرکٹ کبڈی کبڈی اور بچوں کی دوڑ کا مقابلہ ہوا جس میں زہری کرکٹ کلب نے سنگت کرکٹ کلب کو ہرا دیا۔

(جاری ہے)

چانڈیو بابا نے رمضان شہید کرکٹ کلب کو ہرا دیا جبکہ کبڈی کبڈی کے مقابلہ میں کیپٹن سلطان احمد جاموٹ کی ٹیم نے کیپٹن محمد اسلم جاموٹ کی ٹیم کو ہرا دیا جبکہ بچوں کی دوڑ کا مقابلہ ھوا۔ بعد میں جشن آزادی جشن کرخ کے چئیرمین میر جمعہ خان شکرانی نے کرکٹ ٹیموں اور کبڈی کبڈی کے تمام ٹیموں کو گرین ھوٹل بازار میں میں چائے پارٹی دی۔

متعلقہ عنوان :