آئندہ انتخابات ہم کارکردگی کی بنیاد پر لڑیں گے،بلوچ قوم کو یہ سوچنا ہو گا کہ ہمارے نوجوانوں کے ہاتھوں سے کتاب چھین کر کلاشنکوف تھما دینے والے کون ہیں، باہر بیٹھ کر ہمارے نوجوانوں کے خون پر کون کون سیاست کر رہے ہیں، صوبائی وزیر زراعت و خزانہ سردار اسلم بزنجو

اتوار 13 اگست 2017 21:30

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) صوبائی وزیر زراعت و خزانہ سردار اسلم بزنجو نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات ہم کارکردگی کی بنیاد پر لڑیں گے، بلوچ قوم کو یہ سوچنا ہو گا کہ ہمارے نوجوانوں کے ہاتھوں سے کتاب چھین کر کلاشنکوف تھما دینے والے کون ہیں ،باہر بیٹھ کر ہمارے نوجوانوں کے خون پر کون کون سیاست کر رہے ہیں ،تاریخ گواہ ہے نیشنل پارٹی کے ساتھ جس نے بھی انتخابی اتحاد کیا وہ سرخ رو ہوا ،ایک سازش کے تحت خضدار کے پر امن ماحول کو دوبارہ بدامنی کی جانب لے جایا جا رہا ہے ،،قوم قبیلوں کی سیاست سے نکلیں بحیثیت بلوچ ایک بن جائیں ،سرداری چارک کا خاتمہ ہونا چائیے یہ فرسودہ عمل روایت ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن سنی کے حوالے سے آل خضدار بابائے بلوچستان کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا جلسہ عام سے میونسپل کارپوریشن خضدار کے چیئرمین میر عبدالرحیم کرد ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے وائس چئرمین عبدالحمید ایدوکیٹ میر اشرف علی مینگل ودیگر نے بھی خطاب کیا نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو اپنے خطاب میں کہا کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ عوام کی سیاست کی ہے اور عوامی حقوق کے لئے پارلیمنٹ سمیت تمام جمہوری راستوں پر جدو جہد کی ہے آج بھی ہم عوام کی سیاسی ،معاشی ترقی کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں بعض لوگ ہمیں گلی ،نالی ،ہسپتال ،اسکول بنانے کا طعنہ دیتے ہیں میں ان طعنہ دینے والوں سے سوال کرتا ھوں کہ ہم عوام کے لئے ہسپتال ،اسکول ،نالی ،پختہ سڑکیں نہ بنائیں تو کون بنائے گا ،تعلیمی اداروں کے بغیر ہمارے بچے کیسے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونگے ،مریض علاج کے لئے کہاں جائیں گے ،خود تو اپنے علاقوں کو پسماندہ رکھے ہیں اور بلاجواز تنقید دوسروں پر کرتے ہیں ہم عوام کے لئے اسکول ہسپتال واٹر سپلائی اسکیمات ضرور بنائیں گے چاہے کسی کو پسند ہو یا نہیں سردار اسلم بزنجو نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ قومی انتخابات قریب آ رہے ہیں عوام سوچیں کہ ان کے بچوں کے ہاتھوں سے کتابیں کون کون چھین کر ان کے ہاتھوں میں کلاشنکوف تھما دئیے اورکون کون ان کے بچوں کی خون کی قیمت بیرون ملک بیٹھ کر وصول کر رہے ہیں اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنے بچوں کو ورغلانے والوں کا محاسبہ کریں اگر انہیں بتائیں کہ ہم اپنے بچوں کے ہاتھوں میں کتابیں دیکھنا چاہتے ہیں کلاشنکوف نہیں صوبائی وزیر خزانہ نے خضدار پولیس کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک دو ماہ کے دوران جائزہ لیں تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ خضدار کے پر امن ماحول کو دوبارہ بد امنی کی جانب لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں صوبائی وزیر زراعت و خزانہ سردار محمد اسلم بزنجوکو بزنجو ہاوس خضدار سے ایک بہت بڑی ریلی کے ذریعے سنی کے مقام پرپہنچایاجس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ریلی مختلف شاہراوں سے گزرتی ہوئی سنی کے مقام پر جلسہ کے پنڈال میں پہنچ گئی ریلی میں سینکڑوں موٹر سائیکلیں ،گاڑیاں ،رکشہ اور سائیکل تھے ریلی کے شرکاء سردار اسلم بزنجو اور نیشنل پارٹی کے حق میں نعرے بازی کر رہے تھے۔