بلدیہ ملیر میں مرکزی شاہراہوں کو قومی پرچموں، برقی قمقموں سے سجا دیا گیا

اتوار 13 اگست 2017 21:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) بلدیہ ملیر میں 70 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا، مرکزی شاہراہوں کو قومی پرچموں برقی قمقموںسجایا دیا گیا۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ وائس چیئرمین عبدالخالق مروت، میونسپل کمشنر عمران اسلم اراکین کونسل، بلدیاتی افسران و ملازمین، اساتذہ ، اسکولوں کے بچے اور مہمانوں کے ہمراہ (آج) پیر کی صبح 07:55 پرمرکزی دفتر بلدیہ ملیر میں پرچم کشائی کرینگے، اسکائوٹس رضاکار قومی پرچم کو سلامی پیش کرینگے۔

بعد ازاں طلبا و طالبات میں تقریری مقابلے، ملی نغمے، ٹیبلووغیرہ پیش کرینگے۔ چیئرمین ووائس چیئرمین بلدیہ ملیراراکین کونسل کے ہمراہ ہسپتالوں میں مریضوں میں تحائف پیش کریں گے، جشن آزادی فیسٹیول شام 6 بجے منعقد ہوگا، جس میں وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی کچی آبادی غلام مرتضی بلوچ اراکین اسمبلی، ٹی وی اور اسٹیج کے فنکار سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے شہر کی ممتاز و معروف شخصیات شرکت کریں گے۔