آزادی بہت بڑی نعمت ہے اس کی ہمیں قدر کرنی چاہیے‘اعجاز چوہدری

موجودہ لٹیرے حکمرانوں نے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ لیا ہے‘جشن آزادی پر قوم کے نام جاری کردہ پیغام

اتوار 13 اگست 2017 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سنئیر مرکزی رہنما اعجا زاحمد چوہدری نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز کی قیادت میں پاکستان معرض وجود میں آیا ،لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں اور سب سے بڑی ہجرت ہوئی لیکن 70سال پاکستان کو آزاد ہو ئے ہو گئے ہیں ،قائد اعظم محمد علی جناح اور مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ اقبال کا خواب تھا کہ پاکستان اسلامی جمہوری اور فلاحی ریاست بنے ریاست فرد کواہمیت دے تا کہ ہر شہری خوشحال زندگی گزار سکے شریف شاہی حکمرانوں کا سڑکیں ، میٹرو اور اورنج ٹرین بنانے پر زور ہے اور اپنے شہریوں کو نظر انداز کیا ہوا ہے اور وہ بنیادی سہولتوں سے محروم ہے ، انہوں نے کہا کہ اشرافیہ نے سارے وسائل پر قبضہ کر رکھا ہے ، موجودہ لٹیرے حکمرانوں نے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ لیا ہے آزادی بہت بڑی نعمت ہے اس کی ہمیں قدر کرنی چاہیے ،آج بھی پاکستانی قوم دہشت گردی کی جنگ میں بھاری قیمت ادا کر رہی ہے ، چودہ اگست یوم تجدید عہد کا دن ہے ،کشمیر کی آزادی تک پاکستان کی تکمیل نہ مکمل ہے ، پوری قوم کو یوم جشن آزادی کی مبارک باد پیش کرتا ہوں اور ہم عہد کرتے ہے کہ جن مقاصد کے لئے یہ مملکت حاصل کی گئی ان مقاصد کے حصول تک تحریک انصاف اپنی پر امن سیاسی جدو جہد جاری رکھے گی ، چودہ اگست کا دن ہم سب کے لئے اہم سنگ میل ہے آج پاکستان کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے ، وطن عزیز کی خاطر فوجی جوان اور عوام اپنی جانیں دے رہے ہیں دشمن بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتا ، انشاء پاکستان امن کا گہوارہ بن کر رہے گا ۔

(جاری ہے)

اعجاز احمد چوہدری ،غلام محی الدین دیوان ، شبیر سیال ،ثوبیہ کمال خان اور فیاض بھٹی نے کوئٹہ دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ، حکومت بلوچستان عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔