جعلی پولیس مقابلے میں شہید کئے جانے والے ایم کیوایم لیاقت آباد ٹائون کے کارکن کو سپرد خاک کردیا گیا

اتوار 13 اگست 2017 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) گرفتاری کے بعد جعلی پولیس مقابلے میں شہید کئے جانے والے ایم کیوایم لیاقت آباد ٹائون کے سینئرکارکن محمد جاوید شہید کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپرد خاک کردیا گیا ۔ شہید کی نماز جنازہ لیاقت آباد نمبر 5میں واقع جامع مسجد طیبہ کے عید گاہ گرائونڈ میں ادا کی گئی ۔

(جاری ہے)

نما زجنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم (پاکستان) کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار ، سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان ، رابطہ کمیٹی کے اراکین فیصل سبزواری ، خالد سلطان ، ابوبکر ، اظہار احمد خان ،فرقان اطیب ، محمد ذاکر ، زاہد منصوری ، محمد شاہد ، محفوظ یار خان ایڈووکیٹ ،عادل خان ، راشد سبزوا ری ، حق پرست ارکان قومی اسمبلی عبدالوسیم ، محبوب عالم ، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی حاجی انور ، وسیم قریشی ، عامر معین پیرزادہ ، جمال احمد ، رئوف صدیقی ، مظاہرامیر ، فیصل رفیق ، میئر کراچی وسیم اختر، ڈپٹی میئر ارشد وہرا ، ایم کیوایم ڈسٹرکٹ سینٹرل کے انچارج ارشد شاہ ، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے انچارج حافظ اسامہ قادری ، ڈسٹرکٹ سینٹر کے حق پرست چیئرمین ریحان ہاشمی ، ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں اور شہید کے عزیز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔