بین الاقوامی شہرت یافتہ باڈی بلڈر محمد مالک کا وفد کے ہمراہ ایم کیوایم (پاکستان ) کے عارضی مرکز بہادرآباد کا دورہ

اتوار 13 اگست 2017 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) بین الاقوامی شہرت یافتہ باڈی بلڈر محمد مالک نے وفد کے ہمراہ ایم کیوایم (پاکستان ) کے عارضی مرکز بہادرآباد کا دورہ کیا اور رابطہ کمیٹی کے اراکین محفوظ یار خان ،اظہار احمد خان اور عادل خان سے ملاقات کی اور70ویںیومِ آزادی کی مبارکبادپیش کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہا کہ محمد مالک کی صلاحیتیں کسی بھی ملک کا نام روشن کرسکتی ہیں ،باڈی بلڈنگ کی فیلڈ میں محمد مالک نے جونام بنایا ہے اسے قائم رکھنے کی ضرورت ہے اور باڈی بلڈنگ کی فیلڈ میں مزید وسعت پیدا کرنے کیلئے محمد مالک جیسے لوگوں کا کردار انتہائی اہم ہے ۔

رابطہ کمیٹی کے اراکین نے محمد مالک اور وفد کے اراکین کا ایم کیوایم کے عارضی مرکز بہادرآباد آنے پر شکریہ بھی ادا کرتے ہوئے انہیںگلدستہ پیش کیااورمیٹھائی بھی کھلائی۔