وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت قومی ادارہ برائے امراض قلب بورڈ سے متعلق اجلاس

این آئی سی وی ڈی اور سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنس کے درمیان سیہون شہر کیلئے 4سینے کے درد کے یونٹس قائم کرنے کا معاہدہ پر دستخط

منگل 15 اگست 2017 17:55

وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت قومی ادارہ برائے امراض قلب بورڈ سے متعلق ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں منعقدہ قومی ادارہ برائے امراض قلب (NICVD)بورڈ سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو، ایم پی ایز شہیلا رضا، ڈاکٹر سہراب سرکی، شمیم احمد فرپ، عارف حبیب، این آئی سی وی ڈی بورڈ کے چیئرمین، میئر کراچی وسیم اختر اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈاکٹر ندیم قمر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ این آئی سی وی ڈی میں اب 5000بنیادی اینجیوپلاسٹی ہونگی۔ 30ماہ میں 9,058انجیوپلاسٹی کی ہیں اور ڈھائی سال میں84فیصد ایمرجنسی کیسزمیں اضافہ ہوا ہے۔ این آئی سی وی ڈی میں 200 کارڈیک سرجریز ہر ماہ ہوتی ہیں۔اس سال تقریبا 3000سرجریز ہوں گی۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بتایا گیاکہ سرجیکل آئی سی یو 20بستر سے بڑھا کر 34 بستروں پر کیا گیا ہے۔

ایکو کی 11 نئی مشینیں خریدیں گئی ہیں،روزانہ ایکو 70 سے بڑھ کر اب 350فی دن تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے بورڈ کو مزید بتایا کہ این آئی سی وی ڈی نے مفت پیس میکر لگانے کا کام بھی شروع کیا ہے، جوکہ نجی اسپتالوں میں پیس میکر کا خرچہ 4000اور 8000لے کر 1,35000تک جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ این آئی سی وی ڈی میں پوسٹ گریجویشن کے پروگرام سے 2015-17تک 37ایف سی پی ایس اور 37 نے کارڈیو میں ڈپلومہ کیا ہے۔

وزیراعلی سندھ کو بریفنگ دیتے بتایا گیا کہ این آئی سی وی ڈی کی عمارت 50سال پرانی ہے۔ نئی تین منزلہ او پی ڈی عمارت اگلے 6 ماہ میں مکمل ہو جائے گی۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے احکامات پر قومی ادارہ برائے امراض قلب (NICVD)اور سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنس (SASIHS)کے درمیان سیہون شہر کیلئے 4سینے کے درد کے یونٹس قائم کرنے کا معاہدہ پر دستخط کیے گئے، جوکہ گلش، گلبائی اور دیگر جگہوں پر قائم کیے ہیں۔رش کے باعث لوگ وہاں جلد پہنچ سکتے ہیں اوریہ یونٹس بہت اچھا کام کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :