سیاحوں کی لاپرواہی ، تھر کے آثار قدیمہ کو نقصان پہنچنے کا خدشہ

سیاح ہزاروں سالہ پرانے گوڑی ٹیمپل کی چھت اور گنبد پر چڑھ کر سیلفیاں لیتے ہیں ، روکنے والا نہیں

منگل 15 اگست 2017 21:47

تھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2017ء) سیاحوں کی لاپرواہی کے باعث تھر کے آثار قدیمہ کو نقصان پہنچنے کا خدشہ، سیاح ہزاروں سالہ پرانے گوڑی ٹیمپل کی چھت اور گنبد پر چڑھ کر سیلفیاں لیتے ہیں جن کو روکنے والا نہیں۔ گزشتہ دنوں گوڑی ٹیمپل کا ایک حصہ گر گیا تھا۔

(جاری ہے)

تھر پار کر میں آثار قدیمہ گوڑی ٹیمپل جو ماہرین کے مطابق ٹیمپل ہزاروں سال پہلے تعمیر کئے گئے تھے۔

ٹیمپل کی حالت نہایت خستہ حال ہو گئی ہے۔ انتظامیہ کی غفلت کے باعث گوڑی ٹیمپل روز بروز تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ گوڑی ٹیمپل میں سیاحوں کا رش ہوتا ہے سیاح سیلفیاں لینے کے لئے گوری ٹیمپل اور مندر کی چھتوں اور گنبد پر چڑھ جاتے ہیں۔ چند روز قبل گوری ٹیمپل کی چھت گر گئی تھی جس کو انتظامیہ کی جانب سے دوبارہ تعمیر نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :