جماعت اسلامی آئین ، آزاد عدلیہ اور عوام کے جمہوری حقوق کی حفاظت کرے گی ، لیاقت بلوچ

آئین کے آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کو ختم کرنے والے خود مٹ جائیں گے، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی

منگل 15 اگست 2017 23:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2017ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے این اے 126 کے معززین کے اعزاز میں عصرانہ اور جے آئی یوتھ کے ممبران کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی آئین ، آزاد عدلیہ اور عوام کے جمہوری حقوق کی حفاظت کرے گی ۔ آئین کے آرٹیکل باسٹھ ٹریسٹھ کو ختم کرنے والے خود مٹ جائیں گے ۔

صادق و امین قیادت کی بجائے اعلانیہ خائن ، نااہل لوگوں کو مسلط کرنے کا راستہ بند کیا جائے گا ۔ آئین قیادت کا معیار دیتاہے سیاسی جمہوری جماعتیں اور رائے دہندگان ٹکٹ اور ووٹ آئین کے مطابق دیں ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ صدر پاکستان ممنون حسین نے درست کہاہے کہ قانون کی حکمرانی ، میرٹ کی بالادستی اور قیادت آئین پر اکٹھی ہو جائے ۔

(جاری ہے)

1973 ء کے دستور کی بنیاد کو چھیڑا اور پامال کیا گیا تو یہ قومی سلامتی اور یکجہتی پر کاری ضرب ہوگی ۔

قیادت اہل، جمہوری ، دیانت و امانت کی پاسبان ہو تو سول ملٹری قوتیں بازو نہیں مروڑ سکتیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان بحرانوں سے دوچار ہے ۔ ملک کی معاشی اور توانائی پالیسی ناکام ہے ۔ غریب عوام غربت ، مہنگائی ، تعلیم ، صحت اور پینے کے صاف پانی کے مسائل کا حل چاہتے ہیں ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ جے آئی یوتھ کی ممبر سازی مہم اور انٹرا پارٹی الیکشن بہت شاندار پیش رفت ہے نوجوانوں میں اعتماد پیدا ہورہاہے لاکھوں نوجوان 20اگست کو پنجاب اور 15 ستمبر کو سندھ میں اپنی قیادت کا انتخاب کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :