قیام پاکستان سے بلوچستان کیساتھ حکمرانوں کا رویہ مناسب نہیں ،جماعت اسلامی بلوچستان

صوبے کے وسائل صحیح طریقے سے بلوچستان پر خرچ نہیں کئے جاتے،بیان

منگل 15 اگست 2017 23:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2017ء) جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ قیام پاکستان سے بلوچستان کیساتھ حکمرانوں کا رویہ مناسب نہیں وفاق بلوچستان کے وسائل سے زیادہ فائدہ لیتا ہے مگر یہاں کی غربت بے روزگاری ودیگر مسائل اور پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے صوبے کے وسائل بھی صحیح طریقے سے بلوچستان پر خرچ نہیں کرتا جو لمحہ فکریہ اور صوبے کیساتھ زیادتی ہے بلوچستان کو پسماندہ رکھ کر عوام میں احساس محرومی وردعمل پیدا کیا جارہاہے جماعت اسلامی ملک کو اسلامی اور بلوچستان کو خوشحال بنانے کیلئے جدوجہد کررہی ہے ۔

وفاق وصوبائی حکومتوں کی غفلت وکوتاہی کی وجہ سے اہل بلوچستان غربت پسماندگی اور بے روزگاری ومعاشی مسائل اورپریشانیوں کا شکار ہے ۔

(جاری ہے)

سراج الحق کی قیادت میں جماعت اسلامی ہی بلوچستان کے عوام کو بنیادی انسانی،معاشی حقوق دے سکتی ہے جماعت اسلامی کرپشن سے پاک ہے اس لیے عوام کو دیانت دار اسلامی حکومت دیکر مسائل وپریشانیوں سے نجات دے سکتی ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے قیام کو 70سال ہوگئے ہیں بدقسمتی سے جاگیرداروں ،کرپٹ سیاستدانوں وسرمای داروں نے قوم کو تقسیم کردیا آج پاکستان کی بقاء صرف ایک کلمہ کی بنیاد پر ہی ممکن ہوسکتی ہے اوراس ملک میں تعمیر و ترقی دنیا کی سب سے بڑی طاقت اسلام ہی لاسکتا ہے قوم ملکرعزم کریں کہ اسلامی پاکستان اور خوشحال بلوچستان کی طرف سفر تیز کریں گے بے حیائی ، منکرات اور کرپشن کا خاتمہ کریں گے بلوچستان میں بے پناہ وسائل موجود ہیں دیانت حکومت واسلامی نظا م نہ ہونے کی وجہ سے عوام کی تمناؤں و آرزؤں کا خون کیا جارہا ہے طبقاتی نظام رائج ہے صرف جماعت اسلامی ہی امت کے ماتھے کاجھومر ہے جوعلامہ اقبال کے خواب کو حقیقت میں بدل سکتی ہے ۔

بد قسمتی سے نام نہاد جاگیرداروں ، وڈیروں اور طبقہ اشرافیہ اورحکمران ٹولے نے عوام کا استحصال کیا اور لسانیت اور عصبیت کے نام پر سیاست کی مدینہ کی اسلامی ریاست کے بعد یہ مملکت پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کی گئی ،حکمران اگر 70سالوں میں قیام پاکستان کے مقصد کے مطابق ملک چلاتے تو آج یہ ملک خداداد اسلامی ریاست کے طور پر قائم ہوجاتا لیکن حکمرانوں نے عوام کو آپس میں لڑواکر ملک کو قیام کے مقاصد سے دور کردیا ۔