جماعت اسلامی آزادجموںوکشمیر گلگت بلتستان اور مہاجرین مقیم پاکستان کے امراء اضلاع کا انتخاب مکمل

بدھ 16 اگست 2017 13:57

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2017ء) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم نے نو منتخب امراء اضلاع کے ناموں کا اعلان کردیا ہے ،ترجمان کے مطابق جماعت اسلامی آزادجموںوکشمیر گلگت بلتستان اور مہاجرین مقیم پاکستان کے امراء اضلاع کا انتخاب مکمل،نیلم سے حافظ خلیل الرحمان،جہلم ویلی مولانا عبداللہ،مظفرآباد پروفیسر محمد مصطفی باغ نثار احمد شائق،دھیرکوٹ عبید الرحمان عباسی،حویلی چوہدری خورشید احمد،پونچھ سجاد انور،سدہنوتی قیصر نعیم،کوٹلی زاہد الحسن چودھری،میرپور بشیر احمد شگو،بھمبر چوہدری محمد فرید،اسلام آباد راجہ جہانگیر خان،راولپنڈی صالح طاہر،گوجرانوالہ ڈاکٹر محمد یوسف طارق،گلگت نظام الدین کراچی سردار عبدالحمید خان منتخب ہو گے ،سیکرٹری جنرل راجہ فاضل نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے امیر ،امیر مہاجرین مقیم پاکستان اور حلقہ خواتین کے استصواب کا عمل جاری ہے 20اگست کو ان کے ناموں کا اعلان بھی کر دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :