جمرود ،ْ جماعت اسلامی یوتھ ونگ کا جشن آزادی کے موقع پر اپنے کاکنوں پر تشدد کی مذمت

بدھ 16 اگست 2017 15:40

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2017ء) جماعت اسلامی نے باب خیبر کے مقام پر جشن آزادی ریلی کے موقع پر جماعت کے عہدیداروں اور کارکنوں پر پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے ان کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے صدر ضیاء الحق آفریدی نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ کہا کہ یوم آزادی کی مناسبت سے منعقدہ کار ریلی کے احتتامی تقریب کے موقع پر خاصہ دار اہلکاروں نے ان کے نائب امیر زرغون شاہ آفریدی اور دوسرے کارکنوں پر بلاجوازاور ایک سازش کے تحت تشدد کیا اورتقریب میں شریک مہمانوں سے بد تمیزی کی لیکن آزادی کے دن کی خوشی کا لحاظ رکھتے ہوئے انہوں نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ،انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو چاہئے تھا کہ وہ ہمیں تحفظ فراہم کرتی لیکن انہوں نے ہمارے پروگرام کو تہس نہس کرکے کارکنوں کو ہاتھ اٹھانا شروع کردیالیکن اس کے باوجود وہاں پر موجود ہمارے بڑوں نے اپنے کارکنوں کو محاذ آرائی سے روکا ۔

(جاری ہے)

ضیاء الحق آفریدی نے متعلقہ اعلیٰ حکام سے تشدد میں ملوث افسران اور اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہیںکئے گئے تو اس سلسلے میں جلد آئندہ کا لاحقہ عمل تیار کریں گے۔

متعلقہ عنوان :