الخدمت فائونڈیشن نے عوام کی خدمت کا بیڑا اُٹھا کر امت کے ذمہ فرض کفایہ ادا کررہی ہے ‘ذکر اللہ مجاہد

دکھی انسانیت کے دکھوں کا مداوا کرنا کوئی معمولی نہیں بلکہ ایک عالیشان اور بابرکت کام ہے‘امیر جماعت اسلامی لاہور

بدھ 16 اگست 2017 18:10

الخدمت فائونڈیشن نے عوام کی خدمت کا بیڑا اُٹھا کر امت کے ذمہ فرض کفایہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2017ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ الخدمت فائونڈیشن نے عوام کی خدمت کا بیڑا اُٹھا کر اُمت کے ذمہ فرض کفایہ ادا کررہی ہے ۔ ان خیالا ت گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں الخدمت فائونڈیشن لاہور کے کور کمیٹی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم ،انجینئر خالد عثمان ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور ، صدر الخدمت فائونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ، جے آئی یوتھ لاہور کے صدر شاہد نوید ملک ، محسن بشیر و دیگر زمہ داران نے شرکت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں یتیموں ،بیوائوں کی کفالت غریبوں اور معذور افراد کی دیکھ بھال ، یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت ، معاشرے کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور تعلیم و صحت کے اداروں کے قیام جیسا کام الخدمت فائونڈیشن کی تاریخ ساز خدمات ہیں جو کہ انسانی خدمت کی پہچان بن چکی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پوری قوم جماعت اسلامی کی فلاحی اور رفاہی خدمت پر خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔

شہر میں الخدمت فائونڈیشن کے قائم کردہ اداروں اور پروجیکٹس سے لاکھوں افراد مستفید ہو رہے ہیں ۔ اس قوم کو دین اور اپنی تہذیب کی قربت سے ہی عروج مل سکتا ہے ۔ان خدمات اور جدوجہد کے نتیجے میں ایک اسلامی معاشرہ ہمارے پیش نظر اور فلاحی ریاست کا قیام ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اللہ کی مخلوق کی خدمت اور ان کے دکھوں کا مداوا کرنا کوئی معمولی نہیں بلکہ ایک عالیشان اور بابرکت کام ہے ۔

متعلقہ عنوان :