ملک میں حالات کی تبدیلی کیلئے یوتھ کو اپنا مثبت کردار اداکرنا ہوگا،جماعت اسلامی کی قیادت نوجوانوں کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیتی رہے گی،

امیر جماعت اسلامی پشاور صابرحسین اعوان

بدھ 16 اگست 2017 21:19

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور و سابق ممبرقو می اسمبلی صابرحسین اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں حالات کی تبدیلی کے لیے یوتھ کو اپنا مثبت کردار اداکرنا ہوگا،جماعت اسلامی کی قیادت نوجوانوں کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیتی رہے گی،جماعت اسلامی نے ہمیشہ نوجوانوں کے مسائل کو اجاگر کیا ہے،نوجوانوں کی بڑی تعداد جے آئی یوتھ کا حصہ بن رہی ہے جو کہ خوش آئند ہے،پاکستان کے نوجوان اصل سرمایہ اور ہمارا مستقبل ہیں،ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایاجائے۔

وہ بروز بدھ پشاور میں احباب کنونشن سے خطاب کررہے تھے ۔احباب کنونشن سے سابق ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان و جنر ل سیکرٹری جماعت اسلامی پشاور عتیق الرحمان ، صوبائی ناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبرپختونخوا شاہکار عزیز ، ڈاکٹر عتیق الرحمان ، عنایت الرحمان اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

صابرحسین اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسائل پر فوکس کرتے ہوئے لوگوں کو اپنے ساتھ وابستہ کرناہی ہمارا ہدف ہونا چاہے۔

جماعت اسلامی کی تما م سطح کی قیادت اس چیلنج کو قبول کرتی ہے۔پاکستان نظریاتی ملک ہے،یہ اپنے اندر بہت صلاحیت رکھتا ہے۔جو قوتیں پوری دنیاکو اپنی مٹھی میں رکھنا چاہتی ہیں وہ پاکستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے خوفزدہ ہیں۔نوجوانوں نے سائنسی میدانوں میں بہت کام کیا ہے۔ہماراایٹمی پروگرام دنیا کا سب سے سستا پروگرام ہے اور اس پر دنیا حیران ہے۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان کا نوجوان جہاں کہیں بھی ہے وہ بھرپور صلاحیت رکھتاہے۔ہمیں اپنی صلاحیتوں کواسلام اور پاکستان کی بقاء کے لیے استعمال کرنا ہوگا۔پاکستان20کروڑلوگوں کاملک درحقیقت پوری امت مسلمہ کاترجمان ہے۔انہوںنے کہا کہ نوجوانوں کو دین اور جماعت اسلامی کے ساتھ منسلک کریں گے ملکی حالات کو تبدیل کرنے کے لیے نوجوانوں کو ہماراساتھ دینا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :