پشاور، پاکستان میں حقیقی تبدیلی جماعت اسلامی ہی لاسکتی ہے، محمد عرفان

جمعہ 18 اگست 2017 20:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) جماعت اسلامی یوتھ ڈسٹرکٹ پشاور کے سنیئر نائب صدر محمد عرفان اور عبداللہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں حقیقی تبدیلی جماعت اسلامی ہی لاسکتی ہے ‘ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہر پلیٹ فارم پرغریب عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے اور انہیں حل کرنے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے ہیں‘ انہوں نے کہا کہ ایزی لوڈ کلچر دوبارہ نہیں آنے دینگے کرپشن کرنیوالے پارٹیوں کا بستر گول کر ینگے اور ہر طرف میرٹ کا بول بالا ہوگا ‘ انہوں نے کہ پاکستان کے یوتھ کے مسائل کو اجاگر کریںگے ‘ انہوں نے مزید کہ آنیوالا دور بھی جماعت اسلامی کا ہے اور انشائ اللہ آئندہ انتخابات میں خیبر پختونخوا سمیت مرکز میں بھی جماعت اسلامی کا جھنڈا لہرائے گا۔