مہمند ایجنسی،جماعت اسلامی بلا امتیاز احتساب پر یقین رکھتی ہے، کوئی کتنا با اثر کیوں نہ ہو قومی اثاثے لوٹنے کا حساب مانگا جایگا، محمد سعید خان

جمعہ 18 اگست 2017 20:01

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) امیر جماعت اسلامی مہمند ایجنسی محمد سعید خان نے کہا کہ جماعت اسلامی بلا امتیاز احتساب پر یقین رکھتی ہے۔ کوئی کتنا بڑا اور با اثر کیوں نہ ہو قومی اثاثے لوٹنے کا حساب مانگا جائے،سپریم کورٹ کی پانامہ فیصلے سے قوم میں اُمید جاگی ہے۔ نوجوان ملت کے بازو ہیں۔ گائوں اور دیہات میں جوان فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔

(جاری ہے)

وہ بروز جمعہ تحصیل پنڈیالئی کے دور افتادہ علاقہ شہید بانڈہ میں مقامی تنظیم شہید بانڈہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یوتھ کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی واحد عوامی پارٹی ہے جن کے رہبران اور رہنمائوں کے دامن ہر دور میں کرپشن کے داغ سے پاک ہیں۔ موجودہ وقت میں مرکزی امیر سراج الحق نے ملک بھر کے جوانوں اور پرانے کارکنوں کی تائید و حمایت سے کرپشن کے خلاف دو سالہ مہم کامیابی سے چلایا۔

جس سے عوام کا سیاسی شعور بیدار ہوا اور ملک و قوم کے ہر خائن سے حساب اور احتساب مانگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان مہذب، صالح اور تعمیری معاشرے کے قیام میں جماعت اسلامی کے دست و بازوبنے۔ اس موقع پر شہید بانڈہ کے درجنوں افراد نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلا ن کیا۔

متعلقہ عنوان :