جماعت اسلامی کے مرکزی امیرسینیٹر سراج الحق تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

جمعہ 18 اگست 2017 22:55

جماعت اسلامی کے مرکزی امیرسینیٹر سراج الحق تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ ..
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیرسینیٹر سراج الحق تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ،کوئٹہ ائر پورٹ پر جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی سمیت سینکڑوں کارکنوں نے استقبال کیا ،انہیں جلوس کی شکل میں الفلاح ہائوس پہنچا دیا گیا ،سینیٹر سراج الحق ہفتے کو پریس کلب کے پروگرام حال واحوال میں مہمان ہونگے ،ملک کے موجودہ سیاسی صورتحال پر جماعت اسلامی کے موقف سے میڈیا کو آگاہ کرینگے ۔