آنیوالا دور جماعت اسلامی کا ہے ،وراثت کے نام پر سیاست کرنیوالے اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والے ہیں ،2018ء کے الیکشن میں بھرپور تیاری سے اتریں گے،امیر جماعت اسلامی پشاور صابرحسین اعوان

ہفتہ 19 اگست 2017 20:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) امیر جماعت اسلامی پشاور صابرحسین اعوان نے کہا ہے کہ آنے والا دور جماعت اسلامی کا ہے ،وراثت کے نام پر سیاست کرنے والے اپنے منتقلی انجام کو پہنچنے والے ہیں 2018ء کے الیکشن میں بھرپور تیاری سے اتریں گے،اسمبلی پی کے تھری کے عوام اس بار کسی کے جھانسے میں نہیں آئیں گے تبدیلی لانے والے خود تبدیل ہوگئے ،باچا خانی کا نعرہ لگانے والے بھر ایزی لوڈ کا دور لانا چاہتے ہیں۔

خالد گل مہمند اُمیدوار پی کے تھری قوم اسلامی نظام اور کرپشن سے پاک معاشرے کے لیے جماعت اسلامی کے دست وبازو بن جائیں ،62اور63کے معیار پر جماعت اسلامی کا امیدوار پورا اترے گا، سراج الدین قریشی امیر جماعت اسلامی ٹائون ون 2018ء کے الیکشن میں پی کے تھری سے تمام پارٹیوں کا بوریا بستر گول کریں گے اسلامی انقلاب پاکستان کے دہلیز پر دستک دے رہا ہے ،بلاک شناختی کارڈز کا مسئلہ آسان کیا جائے ۔

(جاری ہے)

گل محمد صافی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پی کے تھری قائدین جماعت اسلامی نے کہاکہ جماعت اسلامی کے اُمیدواران اپنے حلقہ کے عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں اور انشاء اللہ عید الاضحی کے بعد پورے پی کے تھری میں گرینڈ شمولیت کا آغاز کررہے ہیں کوئی مائی کا لال اس بار جماعت اسلامی کا راستہ نہیں روک سکتا۔ وہ بروز ہفتہ کو پی کے 3یوسی اکیس شیخ آمیر آبا د میں شمولیتی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی ، پاکستان تحریک انصاف اور دیگر پارٹیوں کے درجنوں افراد خاندان اور ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شامل ہوئے جن میں حاجی ضابطہ خان عوامی نیشنل پارٹی ، ملک خیر جان ، حاجی ہمت خان ، فقیر حسین ، لیاقت علی ، زاہد علی ،نذیر خان ، باچا ، حاجی گلا خان قیس خان ، سید انور خان پاکستان تحریک انصاف اور دیگر نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حاجی ضابطہ خان آفریدی نے کہاکہ میں نے عوامی نیشنل پارٹی میں بیس سال گزار کر اپنا قیمتی عمر ضائع کی اور اب انشاء اللہ ملک پاکستان میں اسلامی انقلاب کے لیے جماعت اسلامی میں داخل ہورہا ہوں۔