ایف بی آر نے نیا اور حتمی انکم ٹیکس گوشوارہ جاری کر دیا

آف شور کمپنیوں یا سمندر پار دیگر ذرائع سے ہونے والی تمام اقسام کی آمدن کوظاہر کرنا لازمی قرار

اتوار 20 اگست 2017 12:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے انفرادی اور شراکت داری(ایسوسی ایشن آف پرسن)کے لیے نیا اور حتمی انکم ٹیکس گوشوارہ 2017 جاری کر دیا ہے، جس میں پاکستانی شہریوں کیلئے آف شور کمپنیوں یا سمندر پار دیگر ذرائع سے ہونے والی تمام اقسام کی آمدن کوظاہر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سال2017کیلئے جاری ہونے والے اس نئے انکم ٹیکس فارم میں بیرون ممالک میں ملاز مت، جائیداد کے کرائے ، کاروباراور دیگر اقسام کی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والی آمدن اور بیرون ملک دیگر اثاثہ جات سے حاصل ہونے والی آمدن کو بھی ظاہر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔

ایف بی آرنے ملک میں صوبائی خدمات ، زراعت ودیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدن کو نئے انکم ٹیکس گوشوارہ میں ظاہر کرنا بھی لازمی قرار دے دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :