نوازشریف کے پاس فرار کا کوئی راستہ نہیں ، انہیں بالآخر نیب کے سامنے پیش ہونا پڑے گا ، ضد کریں گے تو قانون حرکت میں آئے گا،ازشریف اداروں کے ساتھ تصادم کی سازش کر رہے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ میں نہیں رہا تو جمہوریت کا بوریا بستر بھی گول ہو جائے اور آئین اور عدلیہ کو بے توقیر کر دیا جائے
سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب
اتوار 20 اگست 2017 17:40
(جاری ہے)
جماعت اسلامی نوجوانوں کو اپنے اندر سے قیادت منتخب کرنے کا موقع دے کر ملک کو باصلاحیت اور دیانتدار قیادت دیناچاہتی ہے ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے پنجاب بھر میں ہونے والے جے آئی یوتھ کے انتخابات کے موقع پر لاہور میں مختلف پولنگ اسٹیشنوں کے دورے کے بعد منصورہ میں نائب امیر ڈاکٹر فریداحمد پراچہ ، امیر العظیم ، ذکر اللہ مجاہد اور صدر جے آئی یوتھ پاکستان زبیر احمد گوندل کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ ہماری آبادی کا 65 فیصد نوجوان ہیں یہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں ۔ قومی و بین الاقوامی سروے بتاتے ہیں کہ پاکستان کا نوجوان اسلام کا شیدائی اور محب وطن ہے ۔ نوجوان چاہتے ہیں کہ ان کا مستقبل محفوظ ہو اور انہیں باعزت روزگار ملے ۔ جماعت اسلامی نوجوانوں کو اعتماد دے کر انہیں بااختیار بنارہی ہے ۔ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں کھیلوں کے میدان آباد ہوں ، نوجوان قومی معاملات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ان کے اندر سے محرومی اور مایوسی کا خاتمہ ہوسکے ۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کے اندر یہ شعور پیدا ہواہے کہ قیادت اہل اور دیانتدار ہونی چاہیے ۔ نوجوان بجا طور پر سمجھتے ہیں کہ ملک کو قرضوں کی لعنت اور ذلت و رسوائی دینے والا کرپٹ اشرافیہ ہے اور یہی مٹھی بھر اشرافیہ عوام کا خون چوس کر عیاشیاں کررہاہے ۔ انہوںنے کہاکہ اب تک ملک میں 18 لاکھ نوجوان جے آئی یوتھ کے ممبر بن چکے ہیں ۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والے الیکشن میں 22 ہزار نوجوان منتخب ہوکر مختلف عہدوں پر کام کر رہے ہیں ۔ پنجاب میں پہلے مرحلے کے انتخابات میں دو ہزار نوجوان منتخب ہوئے اور آج 20اگست کو دوسرے مرحلے کے انتخابات ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ستمبر میں سندھ اور بلوچستان میں جے آئی یوتھ کے انٹرا پارٹی انتخابات ہوں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.