باجوڑایجنسی، ایف سی آر کے خاتمے کیلئی22اگست کو گورنر ہائوس کے سامنے تاریخی دھرنا دیں گے،رہنماء جماعت اسلامی خلیل اللہ جان

اتوار 20 اگست 2017 19:11

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) جماعت اسلامی باجوڑایجنسی کے سیکرٹری اطلاعات خلیل اللہ جان نے کہا ہے کہ ایف سی آر کے خاتمے کیلئی22اگست کو پشاور میں گورنر ہائوس کے سامنے تاریخی دھرنا دیں گے ۔

(جاری ہے)

ہم نے اصلاحات کے نفاذ اور ایف سی آر کے خاتمے کیلئے بہت صبر کیا لیکن وفاقی حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی ۔ ایف سی آر سے نجات کیلئے سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں ایف سی آر نامنظور تحریک شروع کی ہے ۔ 22اگست کے دھرنے سے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق بھی خطاب کریں گے ۔ ایف سی آر کے خاتمے او راصلاحا ت کے نفاذ تک چین سے نہیں بیٹھیںگے ۔