ْنوازشریف کونیب کے سامنے پیش ہونا پڑے گا ،ضد کریں گے تو قانون حرکت میں آئے گا‘لیاقت بلوچ
ملک میں کھیلوں کے میدان آباد ہوں ، نوجوان قومی معاملات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ان کے اندر سے محرومی اور مایوسی کا خاتمہ ہوسکے نوجوانوں کے اندر یہ شعور پیدا ہواہے کہ قیادت اہل اور دیانتدار ہونی چاہیے ‘سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی کا پریس کانفرنس سے خطاب
اتوار 20 اگست 2017 21:30
(جاری ہے)
لیاقت بلوچ نے کہاکہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ ہماری آبادی کا 65 فیصد نوجوان ہیں یہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں ۔
قومی و بین الاقوامی سروے بتاتے ہیں کہ پاکستان کا نوجوان اسلام کا شیدائی اور محب وطن ہے ۔ نوجوان چاہتے ہیں کہ ان کا مستقبل محفوظ ہو اور انہیں باعزت روزگار ملے ۔ جماعت اسلامی نوجوانوں کو اعتماد دے کر انہیں بااختیار بنارہی ہے ۔ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں کھیلوں کے میدان آباد ہوں ، نوجوان قومی معاملات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ان کے اندر سے محرومی اور مایوسی کا خاتمہ ہوسکے ۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کے اندر یہ شعور پیدا ہواہے کہ قیادت اہل اور دیانتدار ہونی چاہیے ۔ نوجوان بجا طور پر سمجھتے ہیں کہ ملک کو قرضوں کی لعنت اور ذلت و رسوائی دینے والا کرپٹ اشرافیہ ہے اور یہی مٹھی بھر اشرافیہ عوام کا خون چوس کر عیاشیاں کررہاہے ۔ انہوںنے کہاکہ اب تک ملک میں 18 لاکھ نوجوان جے آئی یوتھ کے ممبر بن چکے ہیں ۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والے الیکشن میں 22 ہزار نوجوان منتخب ہوکر مختلف عہدوں پر کام کر رہے ہیں ۔ پنجاب میں پہلے مرحلے کے انتخابات میں دو ہزار نوجوان منتخب ہوئے اور آج 20اگست کو دوسرے مرحلے کے انتخابات ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ستمبر میں سندھ اور بلوچستان میں جے آئی یوتھ کے انٹرا پارٹی انتخابات ہوں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
-
فیصل آباد، مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.